سونیا حسین پر فلمائے گئے صوفیانہ کلام ”کی جاناں“ کی ویڈیو جاری

سونیا حسین پر فلمائے گئے صوفیانہ کلام ”کی جاناں“ کی ویڈیو جاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار سونیا حسین پر فلمائے گئے صوفیانہ کلام ”کی جاناں“ کی ویڈیو جاری کردی گئی۔اس گانے کو گلوکارشاجی ارشاد نے گایا ہے،صوفیانہ کلام پر مبنی وڈیو کی ہدایت کاری ببیل قریشی نے کی ہے۔ ویڈیو جس کا دورانیہ اس 5 منٹ اور 28 سیکنڈ ہے، میں سونیا حسین کے ساتھ اداکار محسن عباس حیدر کی بھی ایک مختصر سی جھلک دکھائی گئی ہے اس کا پس منظر کا موضوع غیرت کے نام پر قتل ہے امیدہے کہ اس کلام کو بہت زیادہ پسند کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -