پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے، نیہا ملک

پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے، نیہا ملک

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نیہا ملک نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب بھی مجھے کسی معیاری فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں ضرور کام کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی فلم انڈسٹری میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں جس سے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن دکھائی دیتا ہے اور امید ہے کہ انڈسٹری ترقی کرے گی۔

مزید :

کلچر -