ڈیرہ غازیخان میں بڑی منڈی بنانے کا حتمی فیصلہ

ڈیرہ غازیخان میں بڑی منڈی بنانے کا حتمی فیصلہ

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازیخان میں جدید(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

سبزی منڈی کے قیام کی منظوری دے دی ہے. دانش سکول کے نزدیک تونسہ روڈ پر سبزی منڈی قائم ہوگی اور منصوبہ پر 18 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔علاوہ ازیں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی جگہ پر موجود مسجد انتظامیہ کے اراکین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سن کر حل کیلئے ہرممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی دریں اثنا ء مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے ڈویژنل زکواۃ آفیسر حافظ مغیث سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زکواۃ فنڈسے مستحقین کو تلاش کر کے مالی امداد کا سلسلہ شروع کیا جائے. ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ موجودہ مالی سال کیلئے ریگولر گزارہ الاؤنس کے لئے ہر لوکل زکوۃکمیٹی سے 12 مستحق زکوۃ افراد کی لسٹ مورخہ 20 جولائی تک ضلع زکوۃ وعشر کمیٹی کے دفتر میں مانگ لی گئی ہے ہر مستحق کو ماہانہ 1500 روپے اور نابینا مستحق کو ماہانہ 2000 روپے کے حساب سے ادائیگی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ مستحقین اپنے علاقہ کی لوکل زکوۃ کمیٹی کے چیئرمین/ ایڈمنسٹریٹر کو تحریری درخواست دیں گے۔ کمیٹی اپنے اجلاس میں تمام آمدہ درخواستوں کا جائزہ لیکر سب سے زیادہ غریب افراد کی ترجیحی لسٹ تیار کرکے اپنی سفارشات کے ساتھ ضلعی دفتر زکوۃ و عشر ڈیرہ غازی خان کو ارسال کرے گی. چیئرمین اور فیلڈ زکواۃکلرک سر ٹیفکیٹ دیں گے کہ کسی غیر مستحق فرد کی گزارہ الاؤنس کیلئے سفارش نہیں کی گئی ہے اور یہ کہ انتہائی مستحق افراد کو ترجیحی بنیاد پر لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔مزید یہ کہ چیئرمین / ممبرز لوکل زکواۃ کمیٹی کا کوئی ایسا قریبی رشتہ دار لسٹ میں شامل نہیں ہے جس کی کفالت اسکی ذمہ داری میں شامل ہے۔ شفافیت کو ہر سطح پربرقرار رکھنے کیلئے لوکل زکواۃ کمیٹی کی جانب سے فراہم کردہ مستحقین کی لسٹیں تمام شہریوں کے ملاحظہ کیلئے دفتر میں موجود رہیں گی تاکہ کوئی بھی شہری غیر مستحق افراد کی نشاندہی کرسکے۔

حتمی فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -