والدہ مرحومہ نے کبھی کسی کی برائی نہیں کی تھی،سارہ خان

والدہ مرحومہ نے کبھی کسی کی برائی نہیں کی تھی،سارہ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سارہ خان نے والدہ کو اپنی آئیڈیل قرار دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی مرحوم والدہ ہمیشہ سے ان کی آئیڈیل رہی ہیں اور ان کی والدہ نے کبھی بھی کسی کی برائی نہیں کی تھی،انہوں نے کہا کہ وہ اگر کبھی اپنی والدہ سے کسی کے بارے میں منفی بات کرتیں تو ان کو ہمیشہ سمجھاتی کہ اگر ہمیں کوئی انسان برا لگتا ہے تو ہمیں اس میں اچھائی ڈھونڈنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اداکارہ نئی ڈرامہ سیریل ”ثبات“ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور اس میں میرے کردار کو بہت پسند کیا جائے گا میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور اسی وجہ سے آج میرا منفرد مقام ہے اور اس کی وجہ صرف سخت محنت ہے۔

مزید :

کلچر -