محکمہ جنگلات کی200ایکڑ اراضی پر جرائم پیشہ افراد کا قبضہ

  محکمہ جنگلات کی200ایکڑ اراضی پر جرائم پیشہ افراد کا قبضہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ جنگلات کی 2سوایکڑ آراضی پر جرائم پیشہ افراد کاقبضہ، عملہ ریونیوسے ساز باز ہو کر آراضی الاٹمنٹ کرانے کاانکشاف ہوا ہے، سر موضع گلووالی کے مکینوں اقبال کلیہ،امان اللہ، ظفرحسین ودیگر نے میڈیا نمائندوں کوبتایا کہ گلووالی(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
سے ملحق رکھ ڈائمہ کے سرکاری جنگل کی 2سوایکڑ آراضی پر اکرم عرف اکری دھا ندو،عاشق فرید بخش،منظورودیگر جرائم پیشہ افراد نے قبضہ کرلیا ہے محکمہ ریونیو سے مل کر جعلی الاٹمنٹ کے ذریعہ سرکاری آراضی ہتھیارکھی ہے دوسوایکڑ آراضی پر موجود چارکروڑ روپے مالیتی درخت بھی بیچ کھائے نئے پاکستان میں درخت لگا نے کی بجائے بااثر افراد کاٹنے اور سرکاری جنگلات پرقابض ہورہے ہیں اُنہوں نے وزیراعظم پاکستان،وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ جنگلات کے صو بائی حکام سے نوٹس لینے اور قبضہ واگذار کرانے کا مطا لبہ کیا ہے۔
قبضہ