اراضی تنازعہ پر2برادریوں میں تصادم، سابق سب انسپکٹر زخمی
قصبہ کالا (نمائندہ پاکستان) زمین کے تنازعہ پر 2 برادریوں میں (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
تصادم کے باعث سابق سب انسپکٹرمحمد حسن زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق شادن لُنڈ کے نواحی علاقہ موضع صوبھہ رند میں رند برادری اور نتکانی برادری کے مابین زمین کے تنازعات پر کشیدگی اور کیسز چل رہے تھے مدعی کے مطابق عابد حسین, محمد عارف ولد حبیب, عمیر ولد محمد بخش, ذیشان کریم, احسان کریم ودیگر اقوام رند سکنہ بستی صوبھہ رند میں رقبہ پر قبضہ کرنے آئے ہاتھا پائی ہوئی اینٹوں اور ڈنڈے برسانا شروع کردیئے جس سے سابق سب انسپکٹر محمد حسن نتکانی شدید زخمی ہوگئے،زخمی کو ابتدائی طبی کیلئے شادن لُنڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس تھانہ کالا موقع پر پہنچ گئی اور مزید کارروائی شروع کردی۔جبکہ رند برادری سے محمد اسحق رند نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا اس رقبے پر مکان بھی موجود ہیں اور یہ ہماری ہی ملکیت ہے نتکانی برادری کی طرف سے قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہمارے کئی بار منع کرنے کے باوجود بھی رقبہ پر قبضہ کرنا شروع کر دیا گیا۔
زخمی