وہاڑی،شدید گرمی میں ائیر کولر ،اے سی کی خریداری بڑھ گئی

  وہاڑی،شدید گرمی میں ائیر کولر ،اے سی کی خریداری بڑھ گئی

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)شہر اور گردونواح میں ابر آلود ہونے کے باوجود گرمی شدت اختیار کرگئی۔ شہر اور(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

گردونواح میں شدید گرمی کے باوجود معمولات زندگی کے امور سرانجام دئیے جاتے رہے گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی برف فروخت کرنے والوں نے برف کے دام بڑھادیے شہر میں ائر کولرز اور اے سی کی خریداری بڑھ گئی جبکہ سوئمنگ پول، ٹیوب ویل، نہروں پر بھی بڑوں نوجوان بچوں کارش بڑھ گیا شہروں میں لوڈ شیڈنگ قابل برداشت جبکہ دیہاتوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہونے کی وجہ سے دیہاتی عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک گرمی کی شدد برقرار رہے گی۔

گرمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -