وہاڑی،فرید ایکسپریس بدستور بند، مسافروں کی مشکلات میں اضافہ
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)کورونا وائرس کے پیشِ نظر ملک (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
بھر دیگر اداروں کی طرح ریلوے کو معطل کردیا گیا تھا مگر اب وفاقی وزیر ریلوے نے ایس او پیز کے تحت ملک بھر میں 40 کے قریب ٹرینیں چلا دی ہیں مگر لاہور سے براستہ وہاڑی کراچی جانے والی واحد فرید ایکسپریس تاحال بند ہے جس کی وجہ سے مسافر پریشان ہیں مسافروں کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے تحت فرید ایکسپریس چلائی جائے ریلوے کا سفر سستا اور محفوظ ترین ہے جس سے شہریوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 300 مسافر لاہور اور کراچی آتے جاتے ہیں جس سے پاکستان ریلوے کو لاکھوں کی آمدنی بھی ہوتی ہے لہذا شہریوں نے حکومت سے ایس او پیز کے تحت ٹرین چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فرید ایکسپریس