پی ایم اے جنوبی پنجاب،تمام برانچوں کی ٹی ایچ کیو دنیا پور میں میٹنگ اسسٹنٹ کمشنر کے رویہ کی مذمت

  پی ایم اے جنوبی پنجاب،تمام برانچوں کی ٹی ایچ کیو دنیا پور میں میٹنگ اسسٹنٹ ...

  

ملتان (خصو صی رپورٹر )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کی(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

تمام برانچز کی ٹی ایچ کیو دنیا پور میں میٹنگ ہوئی، تفصیل کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں گزشتہ روز پی ایم اے جنوبی پنجاب کی تمام برانچز کی میٹنگ ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور وسیم عباس کی جانب سے سینئر ڈاکٹر منیر کے ساتھ کئے جانے والے ہتک آمیز سلوک کی شدید مذمت کی گئی،بعدازاں ڈاکٹروں کی کثیر تعداد نے احتجاجی ریلی نکالی اور اے سی دنیا پور کے دفتر کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر پی ایم اے مظفر گڑھ کے ڈاکٹر مقبول عالم،ڈاکٹر یوسف لغاری،پی ایم اے خانیوال ڈاکٹر زاہد خان،پی ایم اے لودھراں ڈاکٹر نور محمد سگو،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،نعیم لطیف،شیخ خالق،وقار نیازی،سمیت دیگر موجود تھے،ادھر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ اے سی دنیا پور کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مذمت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -