وزیراعظم عمران خان اپنے وعدوں کی پاسداری کریں،سعید خان منیس

  وزیراعظم عمران خان اپنے وعدوں کی پاسداری کریں،سعید خان منیس

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنماسابق سپیکرپنجاب اسمبلی سعیداحمدخان منیس(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

نے اپنے ایک بیان میں کہاہے اس وقت ملک میں ظلم کی حکومت ہے جس نے عام آدمی سے دووقت کانوالہ تک چھین لیاہے کوروناکی وبائتواللہ کی طرف سے عوام کیلئے امتحان ہے لیکن اس وبائکی وجہ سے جوذمہ داریاں حکومت پرعائدہیں وہ ان ذمہ داریوں کوپوراکرنے میں بری طرح ناکام ہے حکومتی وزرائعوامی مسائل کے خاتمہ کی طرف توجہ دینے کے بجائے پارلیمنٹ میں اپوزیشن سے لفظی جنگ کرنے میں مصروف ہیں ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان اپنے وعدوں کی پاسداری کرناچاہئے جووہ کنٹینرپرکھڑے ہوکراورمختلف ٹی وی چینلزانٹرویوزمیں ملک وقوم سے کرتے رہے ہیں لیکن اب وہ یوٹرن کے نام پرعوام کودھوکہ دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں اب یوں لگتاہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیزہی نہیں ہے اورملک وقوم کومہنگائی مافیااورکوروناکے رحم وکرم پرچھوڑدیاہے بیروزگاری نے ملک میں پنجے گاڑھ رکھے ہیں اوروزیراعظم سمیت تمام حکومتی وزراء اقتدارکے پہلے دن سے لے کراس وقت تک ایک ہی سانپ کی لکیرپیٹ رہے ہیں کہ سابقہ حکمرانوں نے یہ کیاوہ کیاعوام اب یہ نہیں سنناچاہتی کہ کس نے کیاکیاعوام کامطالبہ ہے کہ حکومت اپنی کاکردگی بتائے کہ دوسال میں آپ نے کیاکیاہے اب الزام تراشی کی سیاست وقت گذرچکاہے کیونکہ اب توحکومتی اراکین اسمبلی بھی اپنی حکومت کی ناقص کاکردگی کاروناروتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سعید منیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -