ملتان،منڈی میں فروخت ہونیوالے جانوروں کی ای ٹیگنگ کا فیصلہ

ملتان،منڈی میں فروخت ہونیوالے جانوروں کی ای ٹیگنگ کا فیصلہ

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت کی جانب سے جانوروں کو سہولیات کی فراہمی پر فیس وصول کیلئے میکنریم بنایاجارہا ہے، پرچی فیس کی وصولی کے عوض آڑھتیوں (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

کو منڈی میں بینک، شیڈ، صاف پانی کی فراہمی مفت میں فراہم کی جائے گی،پرچی فیس کی وصولی کا ٹھیکہ دینے کے بجائے ملازمین بھرتی کرکے فیس وصولی کی جائے گی، عیدالضحیٰ کے موقع پر موضع جنگل جسونت سنگھ میں کرونا سے بچاو کے ایس او پیز پر ہر صورت میں عمل درآمد کروایا جائے گا، منڈی میں فروخت ہونے والے جانوروں کی ای ٹیگنگ کرکے چوری کا سدباب کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ایم ڈی کیٹل مارکیٹ ڈاکٹرحماد، چیف فنانشل آفیسر رانا شہزاد افضل، جی ایم آپریشن خضر عباس، انٹرنل آڈیٹر شیراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام صرف جنگل جسونت سنگھ میں منڈی مویشیاں لگائی جارہی ہے، عیدالضحیٰ پر بقایا سیل پوائنٹس لگانا میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ذمہ داری ہے، پارکنگ اور توڑی پرالی فیس کی وصولی کیلئے ٹینڈرز جاری کئے گئے ہیں، پارکنگ فیس، توڑی پرالی مقررہ فیس سے زائد وصول نہیں کرنے دی جائے گی، کھانے پینے کی اشیااور چارہ کی قیمتوں پر مارکیٹ ریٹ کا نفاذ کیاجارہا ہے، پارکنگ اورتوڑی پرالی کی زائد وصولی پر مذکورہ ٹھیکہ دار کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے، ٹینڈرز منسوخ کرکے کریمنل ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جاتی ہیعیدالضحیٰ کے موقع پر موضع جنگل جسونت سنگھ میں منڈی مویشیاں میں کرونا سے بچاوکے ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائیگا، منڈی میں داخلہ کیلئے ماسک ضروری قرار دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کی سہولت کیلئے سبسڈائز ریٹس پر ماسک کے سٹال لگائے گئے ہیں۔، انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے منڈی مویشیاں میں جانوروں کو سہولیات کی فراہمی پر چھوٹے جانور کے 100روپے جبکہ بڑے جانور پر 500فیس وصولی کا اطلاق کردیاہے، پنجاب کے دیگر ڈویژن میں پرچی فیس وصول کی جارہی ہے جبکہ ملتان میں فیس وصولی کیلئے میکنریم بنایا جارہا ہے، کمشنر ملتان شان الحق کی جانب سے ریکوری سٹاف اور سامان کے حصول کیلئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، 2سے 3مہینے میں انتظامات مکمل کرکے پرچی فیس کا اطلاق کردیا جائے گا، ملتان میں 1ارب 10کروڑ روپے مالیت سے ماڈل منڈی مویشیاں بنائی جارہی ہے پہلے فیز میں منڈی میں بینک، چار دیواری، شیڈز، دفتر، انسانوں اور جانوروں کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی جائے جبکہ دوسرے مرحلے میں سٹرک اوردیگر سہولیات کی فراہمی کی جائے گی، 46ایکڑ زمین خرید کرکے منڈی کی تعمیر شروع کردی گئی ہے جبکہ پارکنگ کیلئے مزید 10ایکڑ کی خریداری کی جائے گی، کوروناکے باعث حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے اخراجات کئے جارہے ہیں، فنڈز نہ ہونے کے باعث پراجیکٹ 6ماہ کی تاخیر کاشکار ہواہے، انہوں نے مزید کہاہے کہ منڈی میں فروخت ہونے والے جانوروں کی ای ٹیگنگ کرکے چوری کا سدباب کیا جائے گا۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -