کوٹ ادو:ڈاکو تیل سے بھرا ٹینکر لیکر فرار، ملزموں کی تلاش شروع

کوٹ ادو:ڈاکو تیل سے بھرا ٹینکر لیکر فرار، ملزموں کی تلاش شروع

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے آئل سے بھرا آئل ٹینکر آغوائکر لیا،ڈرائیور اور منیجر کو رسیوں سے باندھ کر ویرانے میں پھینک گئے،دونوں رات بھر ویرانے میں پڑے رہے،صبح ایک دوسرے کو رہا کرکے مالک کو اطلاع کی، پولیس نے(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

ٹینکر مالک کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ جی او ڈپو سے آئل ٹینکر نمبر172 ایس ڈبلیو اے ڈرائیور تبرک بلوچ منیجر مختیار کالر16 ہزار لیٹر پیٹرول اور 8ہزار لیٹر ڈیزل کل مالیتی 23 لاکھ 50ہزار لوڈ کر کے کوٹلہ جھنگ کے لئے روانہ ہوئے کہ رات ساڑھے12بجے آڑہ اکبر شاہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ میں 5نامعلوم کار سواروں نے مسلح آتشیں اسلحہ انہیں روک لیا اور آئل ٹینکر کے ڈرائیور اور منیجر سمیت ٹینکر اغوا کر لیا،بعد ازاں ڈرائیور اور منیجر کو رسیوں سے باندھ دیا اور ویرانے میں پھینک کر ٹینکر لے کر فرار ہو گئے،ڈرائیور اور منیجر رات بھر ویرانے میں پڑے رہے صبح دونوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرے کو رہا کیا اور ٹینکر مالک یا سر عرفات پڑھیار کو اطلاع کی پولیس محمود کوٹ نے ٹینکر مالک محمد یاسر عرفات پڑھیار کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ نمبر 289/10زیر دفعہ395کے تحت درج کرکے ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تلاش شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -