ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ان ایکشن، عید پر کرائے کی مشینری حاصل کرنیکی منظوری

  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ان ایکشن، عید پر کرائے کی مشینری حاصل کرنیکی منظوری

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

عبدالطیف نے کہا ہے کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر آلائشیں اٹھانے اور صفائی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں جن پر1کروڑ 70لاکھ روپیسے زائد کے اخراجات کئے جارہے ہیں، آلائیشوں کو ڈمپ کرنے کیلئے لینڈ فل سائٹ پر 400میٹر لمبی،20فٹ گہری اور 15فٹ چوڑی چار خندقیں بنائی جارہی ہیں، بورڈ آف ڈائریکٹرز نیعیدالضحیٰ کے موقع پر کرائے کی مشینری حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے، ٹینڈرز کا عمل 21جولائی کو شروع ہوگا، چونا، فینائل، جراثیم کش ادویات کی خریداری بھی کی جارہی ہے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی گاڑیوں کے سکواڈ میں سے صرف 7گاڑیاں آف روڈ ہیں جبکہ 200گاڑیاں ان روڈ ہیں جلد ہی 100فیصد گاڑیاں آن روڈ کر دی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امسال کورونا کے باعث قربانی میں 15فیصد کمی متوقع ہے، جبکہ دوسری طرف ملتان میونسپل کارپوریشن سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں تبدیل ہو گئی ہے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں 24یونین کونسلوں کا اضافہ ہوکر 92یونین کونسل ہوگئی ہیں،جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان میں صرف 68یونین کونسلوں میں صفائی کا بجٹ اور سینٹری ورکرز دیئے گئے ہیں، عیدالضحیٰ کے موقع پر کمپنی تمام یونین کونسلوں سے آلائیشیں اٹھانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے گذشتہ سال کی طرح کرائے کی مشینری بھی حاصل کی جارہی ہے، کرائے کی مشینری میں ڈمپرز، سوزوکی پک اپ، لوڈر رکشہ، ٹریکٹر ٹرالی،ایکسویئٹر، منی کمپیکٹر، ٹریکٹر بلیڈ، ہیوی لوڈر، چین ڈوز شامل ہیں،بائیو ڈی گریڈایبل شاپنگ بیگ کی تقسیم کیلئے یونین کونسل کی سطح پر فوکل پرسن مقرر کئے جائیں گے آلائشیوں کو اٹھانے کیلئے ڈور ٹو ڈور کلیکشن کی جائے گی، آلائشیوں کو اٹھانے کیلئے 14عارضی ٹرانسفر اسٹیشن اور آگاہی کیمپ بنائے جارہے ہیں، ابدالی روڈ، شاہین مارکیٹ، دہلی گیٹ، سبزی منڈی، کڑی جمنداں، خیام سینما، الجیلان روڈ، جناح پارک، وحدت کالونی، فیضی روڈ، گلشن مہر کالونی، ڈیرہ اڈا میں عارضی ڈمپنگ سائٹس بنائی جارہی ہیں، امسال عیدالضحیٰ کے موقع پر تین دنوں میں 12000ٹن آلائیشں اٹھائی جائیں گی، عیدالضحیٰ کے موقع پر سینٹری ورکرز کو کورونا سے بچاو کیلئے ماسک، گلوز، حفاظتی کٹس اور دوپہر کا کھانا اور پانی فراہم کیا جائے گا، سینٹری ورکرز کو امسال بھی کارکردگی کی بنا پر بونس دیا جائے گا۔

منظوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -