لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف رٹ پٹیشن منظور،متعلقہ اداروں کو جواب جمع کرانیکا حکم

  لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف رٹ پٹیشن منظور،متعلقہ اداروں کو جواب جمع کرانیکا ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

لوکل گورنمنٹ ایکٹ2019ء کیخلاف رٹ پیٹیشن منظور کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور اس کے متعلقہ اداروں سے جواب جمع کرانے کے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے رٹ پٹیشن کے وکیل نوازش علی پیرزادہ کو مذکورہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف حکم امتناعی کیلئے الگ سے درخواست جمع کرانے بارے ریمارکس دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے۔واضع رہے کہ سابقہ بلدیاتی نمائندوں نے حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ نظام ختم کرتے ہوئے عوامی نمائندگی کے نئے نظام کیخلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس پر معزز عدالت نے مذکورہ احکامات صادر کئے ہیں۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -