ڈکیتی،چوری کی متعدد وارداتیں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  ڈکیتی،چوری کی متعدد وارداتیں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  

ملتان (خصو صی رپورٹر )ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے ننکانہ چوک سے فیصل نزیر سے دو مسلح ڈاکو نقدی و موبائل مالیت 85ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے کھاد فیکٹری محسن رضا سے دو نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل سمیت موٹرسائیکل مالیت1لاکھ 25ہزار لیگئے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے حسینہ چوک صدام حسین سے کار سوار تین افراد نے فائرنگ سے زخمی کرکے نقدی و موبائل مالیت1لاکھ 81ہزار لیگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے کیمل پقرہ محمد عدیل سے تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل سمیت نقدی مالیت88ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے چاہ منشی والہ نزیر احمد کے گھر سے گھریلوں سامان و جانور مالیت80ہزار، تھانہ ممتازآباد کے علاقے قزافی کالونی محمد ساجد، تھانہ شاہ شمس کے علاقے گلستان اشعر کالونی محمد افضل،تھانہ گلگشت کے علاقے دیوان باغ محمد ا?صف کی موٹرسائیکلیں، نواں بھٹہ اعجاز حسین کے گھر سے نقدی و زیورات مالیت1لاکھ71ہزار،تھانہ نیوملتان کے علاقے خانیوال روڑ ریاض احمد کی موٹرسائیکل، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے موضع سجان پور محمد عمران کے گھر سے جانور مالیت1لاکھ11ہزار، وہاڑی چوک سے علی رضا کی موٹرسائیکل، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے اورنگزیب روڑ عبید الرحمن کی دوکان سے بیگ جس میں نقدی و موبائل مالیت2لاکھ46ہزارجبکہ تھانہ قادر پور راں کے علاقے مظہر اقبال کے بھانہ سے جانور مالیت1لاکھ20ہزار چوری ہوگئے۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -