علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کی خانپور میں حافظ عامر صدیقی سے ملاقات

  علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کی خانپور میں حافظ عامر صدیقی سے ملاقات

  

خان پور(نمائندہ پاکستان)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے چیف(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

آرگنائزر علامہ انجینئر ابتسام الٰہی ظہیر کی مرکزی سیکرٹری جنرل اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان و رئیس جامعہ محمدیہ اہلحدیث خانپور حافظ محمد عامر صدیقی کی رہائش گاہ پر آمدخصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر حافظ محمد عامر صدیقی نے خانپور میں مسلک اہلحدیث کے لوگوں کے ساتھ مقامی انتظامیہ کی جانب سے ہونے والے ناروا سلوک اور چند مخصوص لوگوں کے ہاتھوں پریشرائز ہونے پر مسلک اہلحدیث کے لوگوں کے ساتھ دوہری پالیسی اختیار کرنے بارے آگاہ کیا اس موقع پر علامہ ابتسام الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم مساجد کا تحفظ کرتے آئے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے مقامی انتظامیہ کی طرف سے نماز ادا کرنے سے روکنے کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ چند مخصوص افراد کی دل کی تسکین کی خاطر ہم اپنی مساجد کو تالے نہیں لگائیں گے مساجد اللہ کا گھر ہیں اور انکی حفاظت کا ذمہ بھی خود اللہ نے لیا ہے انہوں نے کہاکہ خانپور میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے مسلک اہلحدیث کے ساتھ ہو رہے ناروا سلوک کی پرزور مذمت کرتاہوں مقامی انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں انہوں نے کہاکہ مساجد کی تعمیر ہر مسلک کا بنیادی حق ہے ہم کسی کی مسجد کی تعمیر سے منع نہیں کرتے لیکن مقامی انتظامیہ کی طرف چند مخصوص افراد کی جانب سے پریشر ائز ہونے پر ہمارے مسلک کی مساجد کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اسے ہم بالکل برداشت نہیں کریں گے اس موقع پر انہوں نے حافظ محمد عامر صدیقی کو یقین دہانی کرائی کہ اگر کسی بھی معاملہ میں میری ضرورت پڑی تو ان شائاللہ میں خود خان پور آؤں گا۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -