ملتان،غلہ منڈی میں چھاپے، 2دکانیں سیل

ملتان،غلہ منڈی میں چھاپے، 2دکانیں سیل

  

ملتان (نیوز رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر غلہ منڈی (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

میں مکئی کا جعلی بیج فروخت کرنیوالی دکانوں پر چھاپے مار کر2 دکانیں سیل کر دی گئیں اور 74 بوری غیر رجسٹرڈ جعلی بیج قبضے میں لے لیا گیا۔چھاپہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید کی قیادت میں مارا گیا جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل سیڈ ایجنسی آصف رسول اور سول ڈیفنس فورس بھی انکے ہمراہ تھی غلہ منڈی میں مقبول حسین اینڈ سنز اور رشید ٹریڈرز رجسٹرڈ کمپنی الماس سیڈ کارپوریشن کے بیگز میں جعلی بیج پیک کرکے فروخت کر رہے تھے۔،چھاپے کے دوران دیگر کمپنیوں کے خالی بیگ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ تھانہ ممتاز آباد میں کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -