فوڈ اتھارٹی ٹیم ان ایکشن، سوڈا واٹر یونٹس سمیت 5فوڈ پوائنٹس سیل

        فوڈ اتھارٹی ٹیم ان ایکشن، سوڈا واٹر یونٹس سمیت 5فوڈ پوائنٹس سیل

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب میں فوڈ اتھارٹی نے سوڈا واٹر یونٹس سمیت 5فوڈ پوائنٹس سیل کر دئیے‘380لیٹر ملاوٹی دودھ،300پیس آئسکریم،250لیٹر مینگو جوس، 80کلو ناقص مٹھائی تلف‘صفائی کے ناقص انتظامات پر29فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کارروائی کرتے ہوئے ناقابل سراغ مصنوعی مٹھاس کے (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

استعمال،برکس ویلیوکم ہونے،زنگ آلود ڈھکن،سوڈاواٹر کی بوتلیں لیبل نہ ہونے،ناقص صفائی پر لودھراں میں سادات سوڈاواٹر یونٹ کو سربمہر کیا ۔اسی طرح رینسڈآئل،غیر معیاری اجزاء کے استعمال،لیبلنگ نہ کرنے،پراسیسنگ ایریا میں چھپکلیوں،حشرات کی موجودگی،کھلی نالیاں ہو نے پر بہاولپور میں فرینڈز بیکرز،بہاولنگر میں مدینہ سوئیٹس ہاؤس اور مظفرگڑھ میں فریشکو سوئیٹس یونٹ کو سیل کیا گیاجبکہ رحیم یارخان میں چیکنگ کے دوران لائسنس نہ ہونے،سابقہ دیے گئے وارننگ نوٹسز پر عمل نہ کرنے،ناقابل سراغ مینگو ڈرنکس،پاپڑ فروخت کرنے،حشرات کی روک تھام کے انتظامات نہ ہونے پر مدنی کنفیکشنری سٹور کو سربمہر کیا گیا۔دوران چیکنگ 648لیٹر سوڈاواٹر بوتلیں،600خالی بوتلیں،900کلو کیک،375لیٹر مینگو جوس برآمد،380لیٹر ملاوٹی دودھ،300پیس آئسکریم،250لیٹر مینگو جوس،80کلو ناقص مٹھائی تلف کی گئی۔ مزیدبراں کاروائیوں میں ملتان ڈویژن میں 65فوڈیونٹس کو وزٹ کیا‘51فوڈیونٹس کوناقص صفائی پروارننگ نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ12 فوڈپوائنٹس کو98ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔بہاولپورڈویژن میں 36دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور31شاپس مالکان کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ فوڈ شاپ کو پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر02ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں 55یونٹس کو چیک کیاگیااور44کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ11فوڈپوائنٹس کو39ہزارروپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔

پوائنٹس سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -