مظفر گڑھ:جعلی پیر کے تشدد سے کمسن بچہ جاں بحق،ملزم فرار

  مظفر گڑھ:جعلی پیر کے تشدد سے کمسن بچہ جاں بحق،ملزم فرار

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)جعلی پیر کے تشدد سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیاتفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے مضافات میں محمودکوٹ کے علاقے میں غریب کاشتکار مختیار حسین کا 10 سالہ بیٹا سجاد حسین کسی مرض میں مبتلا تھا جسے وہ غفار شاہ نامی جعلی پیر کے پاس علاج کی غرض(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

سے لے گیا پیر نے بچے پر جنات کا سایہ بتا کر کہا کہ اس کا علاج کرنا پڑے گا وہ بچے کو الگ کمرے میں لے گیا اور جن نکالنے کیلئے کڑاہ میں تیل گرم کرکے گرم تیل سے اس کا منہ جھلساتا رھا اور گرم کھولتا ھوا تیل بچے کے حلق میں انڈیل دیا جس سے بچہ شدید زخمی ھو کر بیہوش ھو گیا بچے کے خراب حالت دیکھ کر جعلی پیر نے بچے کو والدین کے سپرد کر دیا اور کہا کہ اسے گھر لے جاو ایک گھنٹے میں ٹھیک ھو جائیگا اور ساتھ ھی والدین کو دھمکی بھی دی کہ اگر کسی سے کچھ کہا تو تمہارے گھر میں جنات بھیج دوں گا لیکن بچہ گھر جاتے ھوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے راستے میں ھی جاں بحق ھو گیا پولیس تھانہ محمود کوٹ نے جعلی پیر عبدالغفار شاہ کے خلاف بچے کے والد مختیار حسین کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ھے جعلی پیر آستانے کو مقفل کرکے غائب ھو چکا ھے پولیس اسے تلاش کررھی ھے.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -