کرونا سے مزید ایک مریض جاں بحق،9افراد وینٹی لیٹر پر منتقل

  کرونا سے مزید ایک مریض جاں بحق،9افراد وینٹی لیٹر پر منتقل

  

ملتان (خصو صی رپورٹر )نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کا مزید ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔کورونا وائرس کے 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔9 مریض(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

وینٹی لیٹر پر ہیں۔نشتر ہسپتال کے کورونا وائرس آئسولیشن وارڈ میں داخل 48 مریضوں میں سے 20 مریض کورونا پازیٹو ہیں۔اب تک نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں لائے گئے 1550 مریضوں میں سے 556 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کورونا وائرس کے 151 مریض فوت ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے 335 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔36 ڈاکٹروں،15 نرسوں اور 6 پیرا میڈیکل سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ایک لیڈی ڈاکٹر فوت ہوچکی ہے۔نشتر ہسپتال میں 19 ہزار 619 افراد کے کورونا وائرس ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔2757 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -