بنگلہ منٹھار تلہ مائنر میں شگاف، انہار عملہ موقع سے غائب

    بنگلہ منٹھار تلہ مائنر میں شگاف، انہار عملہ موقع سے غائب

  

صادق آباد(نامہ نگار)بنگلہ منٹھار تلہ مائنر میں 25 فٹ چوڑا شگاف(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

پڑگیامحکمہ انہار کا عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا زمیندار اپنی مدد آپ کے تحت نہر کے شگاف پر کرنے میں مصروف رہے،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بنگلہ منٹھار تلہ مائنر میں 25فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے کپاس کی فصل شدید متاثر ہوئی،کاشتکارون نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے،جبکہ محکمہ ایریگیشن کا عملہ تا حال موقع پر نہ پہنچ سکا مقامی لوگ افرادی قوت کے ہمراہ شگاف کو پر کرنے میں مصروف رہے جب کہ محکمہ ایری گیشن کا عملہ مکمل طور پر غائب ہے محکمہ انہار کی جانب سے نہر کا پانی بھی کم نہیں کیا گیا تاکہ شگاف کو پر کرنے میں آسانی پیدا ہوسکے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -