تعلیمی ادارے کھولے جائیں، پرائیویٹ لیکچررز ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

  تعلیمی ادارے کھولے جائیں، پرائیویٹ لیکچررز ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) پرائیویٹ لیکچررز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب نے ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں تعلیمی اداروں کے بند رہنے سے ہونے (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

والے نقصانات کی طرف حکومت کی توجہ دلائی۔ پی ایل اے کے صدرسلیم خاور ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ اساتذہ بہت مشکلات کاشکار ہیں۔ان کی حالت زار پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کا تعلیمی حرج ہورہا ہے‘ اس کو ضرور کسی طرح سے جلد از جلد تعلیمی ادارے کھول کر پورا کیاجائے۔پی ایل اے کے نائب صدر اطہر عماد نے کہا کہ حکومت ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھول دے۔ پی ایل اے کے جنرل سیکرٹری پروفیسر رمیز راجہ نے کہا کہ پرائیویٹ اساتذہ کے لئے کوئی ایسی راہ نکالی جائے کہ ان کے گھروں کے چولہے جلتے رہیں‘ اگر جلد تعلیمی ادارے کھولے نہ گئے تو پرائیویٹ اساتذہ بھوک ہڑتال پر مجبور ہوجائیں گے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -