یونین کونسل17میں سیوریج لائن منصوبے کا افتتاح

  یونین کونسل17میں سیوریج لائن منصوبے کا افتتاح

  

ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کیمعاون خصوصی برائے (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

ٹرانسپورٹ حاجی جاوید اختر انصاری نے گزشتہ روز 70 لاکھ روپے سے یونین کونسل نمبر17میں عثمان پورہ تاشریف پورہ سیوریج لائن منصوبہ کاافتتاح کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے اقتدار میں آئی ہے، جب تک حکومت میں رہیں گے عوام کے درینہ مطالبات پورے کرتے رہیں گے،عثمان پورہ،شریف پورہ کی آبادی چالیس سال سے سیوریج کے پانی میں ڈھوبی رہی، ہم نے اقتدار میں آکر ان کا درینہ مسئلہ حل کیا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سچا آدمی ہے ان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک کا خزانہ لوٹنے والوں کو سزا دینے کیلئے اقتدار میں آئی ہے،عوام نے دیکھا ہے کہ اپوزیشن کے رہنماؤں جنہوں نے ملکی خزانہ لولٹا ہے وہ سب چور ایک آواز بن کر اکٹھے ہو گئے ہیں،ہم ضرور انہیں انجام تک پہنچائیں گے۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -