بہاولپور،گریڈ اسٹیشن میں مبینہ کرپشن افسر خود کو بچانے کیلئے سرگرم

  بہاولپور،گریڈ اسٹیشن میں مبینہ کرپشن افسر خود کو بچانے کیلئے سرگرم

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)واپڈا گرڈ اسٹیشن ماڑی شیخ شجرہ میں مشینری(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

مین سپلائی تارپرزہ جات کی تبدیلی اورگرڈ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے نام پرہونیوالی کروڑوں روپے کی کرپشن بے نقاب ہونے پرمتعلقہ ایکسین ایس ڈی اواوردیگرعملہ میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے تمام ریکارڈ کی تکمیل اور انتہائی ناقص میڑیل کوتبدیل کرناشروع کردیاہے اورصارفین کوبتایاجارہاہے کہ گرڈ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن ہورہی ہے جبکہ متعلقہ افسران نے اپنی لوٹ کھسوٹ پرپردہ پوشی کرنے کیلئے گرڈ اسٹیشن کے اندرپرانے اور خستہ پرزہ جات تبدیل کرناشروع کردیئے جن کے بل وہ کئی سالوں سے متعدد مرتبہ خزانہ سرکار سے وصول کرچکے ہیں اور اپ گریڈیشن کے نام پرگھنٹوں بجلی بھی بندکردی جاتی ہے۔ جس پرمتاثرہ صارفین نے شدیداحتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ ساتھ وزیراعظم پاکستان، ڈی جی ایف آئی اے سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ بالاگرڈاسٹیشن کا10 سالہ ریکارڈ قبضہ میں لے کرفرانزک آڈٹ کرایاجائے اورذمہ داریوں کیخلاف نیب میں کس دائرکیاجائے۔

سرگرم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -