وکٹوریہ ہسپتال میں اے سی خراب،بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ

وکٹوریہ ہسپتال میں اے سی خراب،بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاول وکٹوریہ ہسپتال سرجیکل ایمرجنسی (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

وارڈ میں ائیرٹائٹ کمروں میں خراب اے سی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث مریضوں کادم گھٹنے لگا، خون آلودہ چادریں بیماریوں کاموجب کروناوائرس سے بچاؤکیلئے بے احتیاطی کئی نئے مسائل پیداکرسکتی ہے ہسپتال انتظامیہ نوٹس لے، متاثرہ مریضو ں کامطالبہ، تفصیل کے مطابق بہاول وکٹوریہ ہسپتال سرجیکل ایمرجنسی جوکہ فرسٹ فلورپرواقع ہے وہاں پرتمام کمرے ائیرٹائٹ کرکے اسے سی چلائے جاتے ہیں لیکن وہاں پرایک طرف اے سی خراب ہیں دوسری طرف بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث مریضوں کادم گھٹنے لگتاہے اس کے علاوہ عملہ اورسٹاف کی عدم توجہیی کی وجہ سے وارڈز میں مختلف بیڈز کی چادریں خون آلودہ ہونے کے باوجود بھی تبدیل نہ کی جاتی ہیں جس سے نئے آنیوالے مریض بیماریوں کاشکارہوجاتے ہیں بتایاگیاہے کہ مذکورہ بالاوارڈ میں کروناوائرس سے بچنے کیلئے ایس اوپیز پرصحیح طریقے سے عمل بھی نہ کیاجارہاہے مریضوں اورلواحقین کوہینڈسینی ٹائرزر کی سہولت بھی دستیاب نہ ہے متاثرہ مریضوں نے حکام بالاسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -