زرتاج گل کیساتھ واقعہ عوام کاغصہ جمال خان لغاری کی بات چیت
جام پور (نامہ نگار )تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ فورٹ منرو میں وفاقی وزیر مملکت ذر تاج گل کے ساتھ ہونے والا واقعہ عوام کا اپنا غصہ ہے۔ دوسال سے فورٹ منرو کے عوام کو حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ لوگو ں کو پانی تک میسہر نہ ہے۔ اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے۔ فورٹ منرو کے لیے الیکشن میں میگا پروجیکٹ لانے والوں کے چہرے عیاں ہو چکے ہیں۔ یہ بات چیف اف لغاری وسابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد جمال خان لغاری نے کہی۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری وممبر صوبائی اسمبلی سردار اویس خان لغاری اور مجھ پر الزام لگانے والے اپنے گربانوں میں جھانکیں۔ہم ایسی کھٹیا حرکت کا سوچ نہیں سکتے۔ یہ عوام کا غصہ اور رد عمل تھا۔ اب بلوچ اور فورٹ منرو کی عوام بیدار ہو چکے ہیں۔جھوٹے نعرے لگا کرکے ووٹ کی پرچی حاصل کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔ الیکشن میں عوام ان کا احتساب کریں گے۔ اور ڈیروں سے بھگادیں گے۔ تاریخ گواہ ہے فورٹ منرو میں لغاری خاندان نے اربوں روپے اجتماعی کام کرائے ہیں۔ پانی پہاڑ کی چوٹی تک پہنچا لیکن لوگ تین ماہ سے پانی سے محروم ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابقہ الیکشن میں میر ے خاندان کے بعض افراد نے حقوق نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار کیا تو اس وقت وفاقی وزیر مملکت اور دیگر مخالفین نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔فورٹ منر و کی لغاری عوام کو کسی ک رحم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔ تاہم یہاں کے لوگوں کے حقوق کی اواز ہر فورم پر بلند کریں گے۔
بات چیت