سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹک ٹاک بند اور فلٹر کرنے سے متعلق درخواست پر چیئرمین پیمرا،پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس،تین ہفتے میں جواب طلب
ملتان (خصو صی رپورٹر )ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس امیر بھٹی نے (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹک ٹاک کو بند کرنے اور فلٹر کرنے سے متعلق درخواست پر چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں پٹشنر شہباز احمد نے ایڈووکیٹس عمیر رزاق بھٹی اور فیصل اقبال کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ 'ٹک ٹاک'آئین پاکستان کی اسلامک دفعات، بنیادی انسانی حقوق، رازداری، اسلامی ضابطہ حیات کی خلاف ورزی کررہا ہے جبکہ نوجوان لڑکیوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کا بھی باعث بن رہا ہے جسے فل فور بند کیا جانا ضروری ہے۔پٹیشنر نے فیڈریشن آف پاکستان، وزارت قانون اور ڈائریکٹر پی ٹی اے زونل آفس کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔
جواب طلب