بہاولپور صوبہ بحالی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا:ڈاکٹر افضل،سید ذیشان اختر
مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر)ٹریفک پولیس میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ٹریفک پولیس کے سابق محرر ہیڈ کانسٹیبل قیصر فرید کے بارے (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
میں آڈٹ اور تبادلوں کی مد میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے،باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قیصر فرید خود کو ڈی پی او اور ڈی ایس پی ٹریفک کا فرنٹ مین ظاہر کر کے بلیک میلنگ کے ذریعے آڈٹ انکوائریوں اور تبادلوں کی مد میں جبکہ لائسنس برانچ،تمام سرکلز اور اہم عہدوں پر تعینات اہلکاروں سے مبینہ طور پر بھاری رشوت وصول کرتا ہے،ذرائع کے مطابق قیصر فرید 3 سے 5 لاکھ روپے ماہانہ سرکلز سے وصول کرتا ہے،انچارج لائسنس برانچ تعینات کرانے کے 1 لاکھ روپے مقرر کر رکھے ہیں۔دریں اثنا رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی ٹریفک مظفر گڑھ شمشاد خالد نے کہا کہ قیصر فرید کا روٹین کے مطابق تبادلہ کردیا گیا ہے دیگر الزامات درست نہیں, ٹریفک پولیس اہلکار اور افیسران اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دے رہے ہیں۔