راجن پور،ڈیرہ کو انڈسٹری زون میں شامل کرنیکی تیاریاں

  راجن پور،ڈیرہ کو انڈسٹری زون میں شامل کرنیکی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور( نامہ نگار )راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کو انڈ سٹری زون میں شامل کیا جاے گا۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ہر تحصیل سطح پر ووکیشنل سنٹر قائم کیے جائیں گے۔ تونسہ میں 22کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے کالج کو ضلع کے قیام کے بعد یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ یہ بات وزیر اعلی پنجاب کے بھائی سردار محمد جعفر خان بزدار نے (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا انجینئر ظہوربلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات میں کہی۔اس موقع پر اسٹنٹ ڈائریکٹر جمیل احمد طیب۔ ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہنر مند کی تعلیم سے کیا جاسکتاہے۔ ہنر مند افراد ہی ملک کی ترقی میں اہم رول اداء کر سکتے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب جنوبی پنجاب کے علاقے کی محرومیوں کے لیے کئی اقدامات کر رہے ہیں۔ ان شاء اللہ ڈیرہ اور راجن پور کے ہر علاقہ میں ووکیشنل سنٹر بنائے جائیں جہاں گے۔ جہان پر طلباء وطالبات کو ہنرمندی کی تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت بھی کی جائے گی۔ ڈی ایم راجن پور انجینئر ظہور بلوچ نے بتایا کہ ڈیرہ اور راجن پور دونوں اضلاع میں ہر سال ہزاروں طالبات وطلبا کو ہنرمند بنایا جارہا ہے۔ روجھان میں بیس سال سے خواتین کے لیے کالج نہ ہونے پر فوری طور پر بلڈنگ حاصل کر لی۔ اگست کے اوائل کلاسز کا اجراء کر دیا جائے گا۔ ڈیرہ اور راجن پور میں مزید کالج کے قیام سے بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے لوگوں کو ان کی دیلز پر تعلیم کے مواقع ملیں گے۔
تیاریاں