حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے،فاروق امان اللہ دریشک

  حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے،فاروق امان اللہ دریشک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور(تحصیل رپورٹر )حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ لیزر لینڈ لیولنگ(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
مشینوں کی تقسیم سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ پانی اور وقت کی بھی بچت ہو گی۔ یہ باتیں چیئرمین ا سٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ و ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کسانوں میں ایک کروڑ روپے کی سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولنگ مشینیں تقسیم کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت آن فارم واٹر مینجمنٹ راجن پور ملک اشفاق احمد، اسسٹنٹ انجینئر زراعت حافظ خالد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت آن فارم واٹر مینجمنٹ سید ایاز حسین بخاری، زرعی انجینئر وقاص احمد کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت آن فارم واٹر مینجمنٹ ملک اشفاق احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیزر سیٹ کے لئے80 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ جن میں سے بذریعہ قرعہ اندازی 40 خوش نصیب کسانوں کو 2لاکھ50 ہزار روپے فی لیزر سیٹ سبسڈی پر تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
فاروق امان اللہ