ڈہرکی،نہر میں 50فٹ چوڑا شگاف، فصلیں متاثر

  ڈہرکی،نہر میں 50فٹ چوڑا شگاف، فصلیں متاثر

  

ڈہرکی (نامہ نگار) محکمہ انہار کی نااہلی کے باعث رات دیر گئے گاؤں بگڑا کوری کے مقام پر سیہڑ واہ کو پچاس فٹ چوڑا(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

شگاف پڑ گیا علاقہ مکیں کاشتکاروں نے محکمہ انہار کے عملدار وں کو بروقت اطلاع دی اطلاع کے باوجود بھی محکمہ انہار کا عملہ نہ پہنچا جس کے باعث سینکڑوں ایکڑ کپاس اور کماد کی فصلیں پانی میں ڈوب گئی متاثرہ کاشتکاروں رحم دین چاچڑ، کرم دین، شاہنواز چاچڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رات دیر سے اچانک سیہڑ واہ شگاف پڑا جس کی بروقت اطلاع محکمہ انہار کے ملازمین کو دی گئی لیکن وہ نہ پہنچے سکے جس کے باعث ہماری فصلیں ڈوب گئی ان کی غفلت کے باعث ہمارا نقصان ہو گیا ہے ہم ان سے بار بار کہتے آئے ہیں کہ واہ کے کنارے کمزور ہو گئے ہیں پانی کا بہاؤ زیادہ ہو رہا ہے ان کی مرمت کی جائے کسی بھی وقت شگاف پڑ سکتا ہے محکمہ انہار کے اعلی افسران کو درخواستیں بھی کیں لیکن کسی نے دھیان نہیں دیا اور رات شگاف پڑ گیا جس سے ہماری سیکڑوں ایکڑ فصیلیں اور گھر پانی میں ڈوب گئے ہیں جس سے ہمیں شدید مالی نقصان پہنچا ہے جس کا ازالہ کیا جائے۔

متاثر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -