کیئر نگ یونین شاد ی ہال،ساؤنڈ باجا ایسوسی ایشن کا مطالبات منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  کیئر نگ یونین شاد ی ہال،ساؤنڈ باجا ایسوسی ایشن کا مطالبات منظوری کیلئے ...

  

حاصل پور(نامہ نگار)کیٹرنگ یونین شادی ہال یونین اور ساونڈ باجا یونین پابندی ختم نہ کرنے پر پریس کلب کے سامنے (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

شدیداحتجاج نعرے بازی احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے۔ کیٹرنگ کے صدر ظفر اقبال لارڈ،چوہدری شبیر حسین زرگر نے کہا کہ کرونا کے باعث حکومت نے شادی ہالوں اورکیٹرنگ کے سامان پر پابندی لگائی ہے۔ جوکہ ہماے بچوں کا معاشی قتل ہے۔ انہوں نے کہا مختلف ادارے ایس او پیز کے تحت کھول دیئے گئے ہیں مگر ہمیں اجازت نہں مل رہی انھوں نے کہا عرصہ پانچ ماہ گزر گیا ہے پاکستان بھر میں ملازمین اور مالکان کے گھروں میں بے روزگاری کی وجہ سے فاقہ کشی ہے۔ انھوں نے کہا حکومت ہمیں بھی اجازت دے تاکہ ہم بھی اپنے بچوں کی روزی کما سکیں۔ اس موقع پر محمد ذوالفقار علی،محمد سہیل اختر، محمد ایوب،محمد اشفاق،شاہد محمود، محمد سلیم بھی موجود تھے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -