ملتان ڈویژن،26سیل پوائنٹ قائم کرنیکا فیصلہ، انتظامات مکمل
ملتان (سپیشل رپورٹر )ڈویثرنل انتظامیہ عیدالاضحی پر شہریوں کے مذہبی فرض کی ادائیگی کو سہل بنانے بارے سرگرم ہوگی۔کمشنر ملتان ڈویثرن شان الحق کی ہدایت پر ڈویثرن بھر میں 26 سیل پوائنٹس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔جن میں 6 منڈیاں جبکہ 20 عارضی سیل (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
پوائنٹس قائم کئے جائیں گے۔ضلع ملتان میں 7,وہاڑی میں 9, خانیوال میں 6, لودھراں میں 4 عارضی سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں گے۔ضلع ملتان میں فاطمہ جناح ٹاؤن روڈ دنیا پور روڈ، جنگل جسونت سنگھ،ہیڈ والہ ملتان،بابر چوک وہاڑی روڈ،نادرن بائی پاس روڈ، شجاع آباد نزد شاد پیٹرولیم،جلالپورپیروالہ نزد المنظود پیٹرول پمپ عارضی سیل پوائنٹس کے مقامات کو فائنل کرلیا گیا ہے۔ضلع وہاڑی میں جملیرہ منڈی بورے والہ، گگو منڈی، لڈن منڈی کرم پور، ماچھیوال منڈی،سیل پوائنٹ میونسپل کمیٹی،بوریوالہ شیخ فضل پوائنٹ، چک نمبر261/EB,میلسی ٹبہ سلطان پور، میلسی ریلوے گراؤنڈ ٹیکسی سٹینڈ کے سامنے کے 9 پوائنٹس فائنل کرلئے گئے ہیں. ضلع خانیوال میں نزد جنرل بس اسٹینڈ، کبیروالہ نزد گرین کنال ویو، عبدالحکیم جنرل بس سٹینڈ کچا کھو، میاں چنو کیٹل منڈی بائی پاس،تلمبہ کیٹل منڈی نزد ڈی پی ایس، جہانیاں فضائیہ ٹاؤن، ضلع لودھراں میں نزد سپورٹس کمپلیکس، نزد پرمٹ چوک،دنیاپور کیٹل مارکیٹ جنرل بس سٹینڈ، کہروڑ پکا میں پرانا بس سٹینڈ پر سیل پوائنٹس قائم کئے جارہے ہیں۔ اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر شان الحق نے بتایا کہ عید قرباں مویشی سیل پوائنٹس عید سے 15 دن پہلے فعال کردیے جائیں گے جبکہ عید الاضحی پر منڈیوں کو غیر فعال کردیا جائے گا جبکہ سیل پوائنٹس اوپن رہیں گے۔ تمام عارضی سیل پوائنٹس کو شہری حدود سے باہر قائم کیا جارہا ہے جبکہ شہری علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت پر سخت پابندی عائد ہوگی۔شہر کے داخلی خارجی راستوں پر جانوروں کیلئے چیچڑ سپرے پوائنٹس بھی قائم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی شہری کو ماسک کے بغیر سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔بزرگ افراد اور بچوں کو منڈیوں میں لانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔محکمہ صحت،میونسپل کارپوریشن سمیت متعلقہ ادارے مویشی منڈیوں میں کیمپ لگائیں گے۔منڈی کی حدود میں کھانے پینے کے سٹال لگانے پر پابندی ہوگی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کورونا اور کانگو وائرس سے بچنے کیلئے حکومتی ایس او پیز کو فالو کریں۔ مویشی منڈی میں ہلکے رنگ اور کھلے کپڑے پہن کر جائیں اور دستانے اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
انتظامات مکمل