آئرن سٹور میں آگ،پریس کلب سمیت کئی دکانیں شدید متاثر

  آئرن سٹور میں آگ،پریس کلب سمیت کئی دکانیں شدید متاثر

  

مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر)بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد اچانک دوگنا وولٹیج آنے کے باعث آئرن سٹور میں آگ بھڑک اٹھی،پریس کلب اور کئی دکانوں (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

کی قیمتی الیکٹرانکس اشیاء جل گئیں،تفصیلات کیمطابق شہر بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ کچھ روز سے جاری ہے،اور لوڈشیڈنگ کے بعد اکثر وبیشتر ہائی وولٹیج کی شکایات بھی موصول ہونے کے باوجود میپکو نے شکایات کا نوٹس لینا گوارا نہ کیا،گزشتہ روز بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بعد اچانک بجلی آنے کے بعد دوگنا وولٹیج آنے کے باعث پریس کلب چوک پر واقع بڑے آئرن سٹور کے گودام میں آگ گ گئی،آگ کے باعث قریبی دکانوں کے بھی آگ کی زد میں آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا،ریسکیو 1122 نے آدھے گھنٹوں کی محنت کے بعد 3 فائر ٹینڈرز کے ذریعے آگ پر قابو پالیا،دوسری جانب ہائی وولٹیج آنے کے باعث مظفرگڑھ پریس کلب سمیت کئی گھروں کے ائیرکنڈیشنڈ،پنکھے،کمپیوٹرز سمیت الیکٹرانکس کی قیمتی اشیاء جل گئیں جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا،شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد ہائی وولٹیج کی شکایات گزشتہ کچھ روز سے میپکو کو درج کرائی جارہی ہیں مگر کسی نے نوٹس لینا گوارا نہ کیا،پریس کلب کے عہدیداروں اور شہریوں نے میپکو سے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اگر نقصان کا ازالہ نہ کیا گیا تو احتجاج کے علاؤہ دیگر قانونی طریقوں سے میپکو کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متاثر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -