بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار، ملزموں سے سامان،اسلحہ برآمد

  بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار، ملزموں سے سامان،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان)بین الاضلاعی ڈکیت گینگ اقبال عرف بالی چڑوہا گرفتار‘ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی مال مسروقہ برآمدجبکہ ملزمان کے (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے‘ملزمان ضلع خانیوال‘ساہیوال‘لاہور‘شیخوپورہ سمیت مختلف اضلاع میں اسلحہ کے زو رپر وارداتیں کرتے تھے‘ملزمان میاں چنوں میں گھروں او ردکانوں پر رابری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ یہ بات ڈ ی پی او آفس سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتائی گئی۔پریس ریلیز میں بتایا گیاکہ بین الاضلاعی ڈکیت گینگ اقبال عرف بالی چڑوہا میں شامل ملزمان کئی عرصہ سے ضلع خانیوال‘ساہیوال‘لاہور‘شیخوپورہ سمیت مختلف اضلاع میں اسلحہ کے زور پر لوگوں کو قیمتی مال مسروقہ سے محروم کررہے تھے او رمیاں چنوں گھروں او ردوکانوں پر رابری کی واراتوں میں ملوث تھے جس پرڈی پی اونے ایس ڈی پی او سرکل میاں چنوں شبیراحمد وڑائچ اور ایس ایچ او سٹی میاں چنوں شعبان خالد گورایہ کو بین الاضلاعی ڈکیت گینگ اقبال عرف بالی چڑوہا کی گرفتاری کا ٹاسک دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور لوگوں کا لوٹا ہوا مال مسروقہ کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں نے ایس ڈی پی او میاں چنوں کی زیر نگرانی اپنے تھانہ کے محنتی او رقابل پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی او رآئی ٹی کی مددسے جدیدٹیکنالوجی اور اپنے انفارمیشن ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا او رشبانہ روز کی انتھک محنت کے بعد بین الاضلاعی ڈکیت گینگ اقبال عرف بالی چڑوہا کا سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان میں اقبال عرف بالی ولد صدیق قوم چڑوہا سکنہ 53/GDساہیوال سرغنہ اور ساتھی آصف ولد اسلم قوم اوڈھ سکنہ فیصل آباد‘شہزاد ولد اسلم قوم اوڈھ سکنہ فیصل آباد‘امجد ولد اسلم قوم اوڈھ سکنہ فیصل آباد‘اللہ دتہ ولد وریام قوم سرھرانچ سکنہ چیچہ وطنی‘جمشید ولد نوشیر قوم سرھرانچ سکنہ چیچہ وطنی‘ربنواز ولد اکرم قوم کاٹھیہ سکنہ درکھانہ بستی‘ رفیق ولد رحمت اللہ قوم سیال سکنہ 49/3R اوکاڑہ اورعلی احمد ولد امام بخش قوم جھتہ سکنہ اڈا نمبر 2 تلمبہ شامل ہیں۔ پریس ریلز میں بتایاگیاکہ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلوسامان‘ایل ای ڈیز‘کپڑے‘استریاں‘موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ ناجائز اسلحہ 1کلاشنکوف‘1 بندوق‘ 8پسٹل30بور اور درجنوں گولیاں بھی برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے‘ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات او ربرآمدگی متوقع ہے۔پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او نے ایس ڈی پی او میاں چنوں شبیراحمد وڑائچ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں شعبان خالد کو شاباش دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی محنت‘لگن او ردیانتداری سے اپنے فرائض منصبی اداکرتے ہوئے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ او رجرائم کے خاتمہ کے لیے بھرپور عزم کیساتھ کوشاں رہیں گے۔ڈی پی او محمد علی وسیم او ر ان کی ٹیم کو ممبران امن کمیٹی‘تاجربرادری‘وکلاء برادری‘صحافی برادری او رشہریوں کے جانب سے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ اقبال عرف بالی چڑوہا میں شامل ملزمان کی گرفتاری پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
برآمدگی