سپورٹس سے متعلق مختلف امور پر آن لائن تربیتی ورکشاپس کا خیرمقدم

سپورٹس سے متعلق مختلف امور پر آن لائن تربیتی ورکشاپس کا خیرمقدم

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام ڈویژن سطح پر افسران کی تربیت اور سپورٹس سے متعلق مختلف امور پر آن لائن تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ احسن اقدام ہے،پنجاب کے 9ڈویژنز میں مرحلہ وار آن لائن تربیتی ورکشاپ منعقد ہوں گی جو16جولائی سے شروع ہونگی اور 10ستمبر تک جاری رہیں گی، ان ورکشاپس سے علاقائی کوچز، تحصیل سپورٹس افسران، ڈسٹرکٹ افسران اور نئے افسران کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

، تربیتی ورکشاپ سے نئے افسران کو سپورٹس کے جدید امور سے آگاہی حاصل ہوگی،آ ن لائن تربیتی ورکشاپ سے افسران کی کارکردگی بہتر ہوگی، آ ن لائن تربیتی ورکشاپ میں ماہرین افسران کو لیکچرز دیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -