فٹبال لیگ،تماشائیوں کی جگہ گڑیا کی ڈمیز رکھنے پرجرمانہ عائد
سیول (نیٹ نیوز) کورونا وائرس کا بہانہ بنا کر فٹبال لیگ میں تماشائیوں کی جگہ گڑیا کی ڈمیز رکھنے پر سیول کلب پر 67 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا گیا، کلب انتظامیہ نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے شائقین سے معافی مانگ لی۔ لاک ڈاؤن کے دوران جنوبی کوریا میں فٹبال میلہ سجا، سؤل کلب کو احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھنا مہنگا پڑ گیا، خالی سٹینڈز کو جعلی تماشائیوں سے بھرنے کا آئیڈیا کی ا?ڑ میں مختلف ٹیم کلرز اور ماسک اور ٹی شرٹس پہنے میل فیمیل جنسی گڑیا کی ڈمیز کو سٹیڈیم میں رکھا گیا۔لیگ انتظامیہ نے کورونا عذر مسترد کرتے ہوئے کلب کو 67 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کر دیا۔
کہا گیا کہ حالات کچھ بھی ہوں، سٹیڈیم میں ڈمیز رکھنا اور جنسی جذبات کو ابھارنا دھوکہ دہی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس پر سیول کلب نے بھی سیکس کیریکٹرز کا انتخاب غلطی قرار دیتے ہوئے دکھی پرستاروں سے معافی مانگ لی، ساتھ آئندہ میچز میں اپنی حکمت عملی بدلنے کا وعدہ کیا۔