کھیلوں کا آغاز احتیاطی تدابیر کیساتھ ہوجانا چاہئیے، محمد رضوان

کھیلوں کا آغاز احتیاطی تدابیر کیساتھ ہوجانا چاہئیے، محمد رضوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(افضل افتخار)پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان سینئر نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سر گرمیاں کا آغاز احتیاطی تدابیر کے ساتھ اب ہوجانا چاہئیے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے کھیلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے مگر اس کے باوجود ہاکی کے کھلاڑیوں نے گھروں میں اپنی فٹنس بحال رکھی اور اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بہترین کردار ادا کیا کھلاڑیوں کو آن لائن لیکچرز دئیے گئے جس کا مستقبل میں کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ملے گا انہوں نے کہا کہ ہاکی کے کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے او ر منظر عام پر بھی اس کو لایا جارہا ہے امید ہے کہ قومی ہاکی ٹیم مستقبل میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی اور اس کھیل میں جو مقام ماضی میں حاصل تھا وہ ایک مرتبہ دوبارہ اپنی محنت سے دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔