بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کی ٹیلی کانفرنس، عالمگیر شیخشریک

    بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کی ٹیلی کانفرنس، عالمگیر شیخشریک

  

اسلام آباد (اے پی پی) انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کی ٹیلی کانفرنس کا انعقاد پیر کو کیا گیا۔ ایشیئن کنفڈریشن بلیئرڈ اینڈ سپورٹس کے سینئر نائب صدر عالمگیر شیخ نے بھی ٹیلی کانفرنس میں شرکت کی۔ قطر اس سال نومبر دسمبر میں کئی انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ ورلڈ سنوکر مینز ویمنز اور ماسٹر چیمپئن شپ رواں سال نومبر دسمبر دوحہ میں ہو گی۔ ورلڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ کی میزبانی بھی قطر ہی کرے گا۔ آئی بی ایس ایف ٹیم اور سکس ریڈ بال چیمپئن شپ دبئی سے قطر منتقل کر دی گئی۔ قطر اسی سال ورلڈ انڈر 18اور ورلڈ انڈر 21کی بھی میزبانی کرے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -