اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کے سنسنی خیز مقابلے جاری

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کے سنسنی خیز مقابلے جاری

  

بارسلونا(آئی این پی)اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، سیویلا کی میلورکا کے خلاف2-0سے فتح، ایتھیلیٹک کلب اور ایبار نے بھی اپنے میچ جیت لیے۔رئیل میڈرڈ کی پوئنٹس ٹیبل پر برتری قائم اسپین میں لا لیگا فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں سیویلا نے میلورکا کو یکطرفہ مقابلے میں 2-0سے شکست دے دی، لوکس اور یوسف نے 1-1 گول اسکور کیے۔لیگ کے دوسرے میچز میں ایتھیلیٹک کلب نے لیوانتے کوشکست دی۔

2-1سے جبکہ ایبار نے ایسپانیول کو2-0سے ہرا دیا۔لیگ میں رئیل میڈرڈ 80 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست جبکہ بارسلونا دوسرے اور اٹلیٹکو میڈرڈ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -