ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عیدالاضحی پر صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے کا فیصلہ

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عیدالاضحی پر صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر صدارت عید الضحی کے حوالے سے اہم اجلاس، سینئر رہنما تحریک انصاف اعجاز چوہدری، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی، ڈپٹی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی، چیئرمین پی ایچ اے، وائس چیئرمین واسا سمیت پاکستان ریلوے، محکمہ تعلقات عامہ، ایم سی ایل، کمشنر آفس، سٹی ٹریفک پولیس، سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے عید الضحی کے حوالے سے تمام محکموں کو معاونت اور باہمی اشتراک سے کام کرنے کی اپیل کی۔اس مو قع پر ان کا کہنا تھا کہ شہر لاہور ہمارا گھر ہے اسکی صفائی ستھرائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت فیلڈ میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے اور شہر کے تمام ادارے عید الضحی پر صفائی آپریشن میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے عید الضحی پرصفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے جاتے ہیں اور شہر سے 50000 ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھایا جاتا ہے۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی شہر میں صفائی کے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے اور تمام محکموں کے تعاون سے عید الضحی پر صفائی ستھرائی کی نئی مثال قائم کی جائے گی۔ مزید ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ محکمہ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں سر گرم عمل ہے۔شہر یوں سے بھی اپیل ہے کہ صفائی آپریشن کو کامیاب بنانے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں اور شکایات کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -