کشمیریوں کی ثابت قدمی سے بھارت کے پاؤں اکھڑرہے ہیں،مخدوم احمد

کشمیریوں کی ثابت قدمی سے بھارت کے پاؤں اکھڑرہے ہیں،مخدوم احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے یوم شہداء کشمیر کے موقع پر ان تمام کشمیری شہداء کو سلام پیش کیا جو غیر قانونی و جابرانہ بھارتی قبضے اور ظلم و ستم کے آگے سینہ سپر ہو کر اپنے حق کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج 13جولائی کوسری نگرمیں نوجوانوں نے آزادی کے لئے جام شہادت نوش کیا،شہداء کے مقدس لہوکے صدقے تحریک آزادی اپنی منزل تک پہنچے گی

،کشمیریوں کی ثابت قدمی سے بھارت کے پاؤں اکھڑرہے ہیں،تیرہ جولائی 1931 کوکشمیریوں نے اپنے جذبات کااظہارکیا،13 جولائی 1931 کوکشمیری ظلم،آمریت کیخلاف کھڑے ہوئے تھے،بھارت کشمیریوں کاتشخص مٹانااورحق آزادی ختم کرنا چاہتاہے

،پیپلز پارٹی کی قیادت زوالفقار علی بھٹو شہید اور شہید بینظیر نے پاک افواج کی جنگی صلاحیتوں کا خوف دشمن پر طاری کرنے کیلئے ملک کو ایٹم بم اور ایٹمی میزائل ٹیکنالوجی سے لیس کیا۔پیپلز پارٹی نے پاک فوج کے آئینی ادارئے اور عدلیہ سے ٹکراو کی پالیسی کبھی اختیار نہیں کی۔ پیپلز پارٹی نے فوج اور عدلیہ کے آئینی حدود میں تعین کردہ کردار کو کم کرنے کی سازش کو ناکام بنایا۔چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرکے آرمی ترامیم کو سیاست کی نزر نہیں ہونے دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم لائن آف کنٹرول کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں خطے کے امن کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔جدید اسلحہ سے لیس بھارتی فوج کشمیریوں کے جزبہ کو کم نہیں کر سکتی۔ وہ دن زیادہ دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -