ایل ڈی اے کا ٹاؤن شپ میں آپریشن،متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار

  ایل ڈی اے کا ٹاؤن شپ میں آپریشن،متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے پولیس اور انفورسمنٹ سکواڈ کے ہمراہ ٹاؤن شپ میں کارروائی کر کے متعددتعمیرات مسمار اور سربمہر کر دیں۔ پلاٹ نمبر258بلا ک فائیو ڈی ٹو پرواقع غیر قانونی کمرشل تعمیر مسمار کر دی۔ پلاٹ نمبر290فائیواے ٹو، پلاٹ نمبر769ٹوڈی ون پر بنائی گئی غیر قانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔

اس کے علاوہ پلاٹ نمبر4بلاک سی ٹو پر غیر قانونی کمرشل سٹرکچر مسمار کردیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -