بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 21غیر قانونی کنکشن منقطع

  بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 21غیر قانونی کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای سینٹرل سرکل محمد نعیم کی زیرصدرات بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ڈی ڈی ٹی رب یار کی زیر نگرانی سینٹرل سرکل کے فیلڈ اسٹاف نے اچھرہ، گرین ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، جیا بگا، ٹاؤن شپ اور شاہ پور سب ڈویژنز کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔جس دوران کل80کنکشنز چیک کئے گئے۔ دوران چیکنگ 21 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ڈی ڈی ٹی رب یار کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 07میٹر ڈائریکٹ سپلائی،04ڈسپلے واش، 05 میٹر ٹمپرڈ، 05میٹر ٹلٹڈ سٹاپ جبکہ03 مزید مختلف نوعیت کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کر کے 35,009یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کیساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔