منہاج یونیورسٹی کیمپس میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز

  منہاج یونیورسٹی کیمپس میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز

  

لاہور (سٹی رپورٹر)ماحول کو صاف ستھرا اور سر سبز و شاداب بنانے کے لئے منہاج یونیورسٹی لاہور نے یونیورسٹی کیمپس میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے یونیورسٹی کیمپس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈائریکٹر اکیڈمکس منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر خرم شہزاد،کنٹرولر امتحانات صبیح صلاح الدین اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میجر(ر)سلمان جہانگیر نے وائس چانسلر کے ہمراہ شجر کاری مہم میں حصہ لیا وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا ایک ایسا بہترین عمل ہے جس میں ہم سب اپنے ماحول کو بہتر بنانے اور اپنی نئی نسلوں کو مستقبل کے ماحولیاتی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

۔انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کے ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے ہم سب کو شجرکاری مہم میں حصہ لینے اور ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ شجر کاری مہم کا بنیادی مقصد منہاج یونیورسٹی کے فیکلٹی، ایڈمن اسٹاف اور خصوصا طلبہ کو قومی مقصد اور جذبے کے ساتھ اجتماعی طور پر درخت لگانے کی ترغیب دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ درخت لگانا ہر شہری کی اخلاقی ذمہ داری ہے اور اس کے بارے میں آگاہی وقت کی اشد ضرورت ہے۔شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر مینجر ایچ آر طیب اسلم،مینجر اکاونٹس علی محی الدین،?ڈائریکٹر ایڈمیشن شاہد نفیس، مینجر ایڈیشن عمیر سلطان ٹیپو کے علاوہ مختلف تعلیمی شعبہ جات کے سربراہان اور فیکلٹی ممبران نے حصہ لیا اور یونیورسٹی کے مختلف حصوں میں پودے لگائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -