قومی وسائل لوٹنے والے ایک دوسرے کااحتساب نہیں کر سکتے،ہیومن رائٹس موومنٹ

قومی وسائل لوٹنے والے ایک دوسرے کااحتساب نہیں کر سکتے،ہیومن رائٹس موومنٹ

  

لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کاکہنا ہے کہ قومی وسائل میں نقب لگانیوالے چور ایک دوسرے کا احتساب نہیں کرسکتے۔پاکستان کے ریاستی ادارے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون نہیں کرتے جبکہ چورآپس میں متحداوریہ ایک دوسرے کوبچانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔پاکستان میں لٹیروں کا بے رحم احتساب یقینی بنانے کیلئے ریاستی اداروں کاایک پپیج پرآنا ضروری ہے ان خیالات کا اظہارمرکزی صدر محمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ا یڈ و و کیٹ،سلمان پرویز، محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، مر کزی چیف آرگنائزر اشفاق احمد کھرل ایڈووکیٹ، آ ر گنائزر محمدفیصل پاشا، نائب صدورملک شکیل اعوان، ناصر چوہان ایڈووکیٹ، ممتازاعوان، محمد شاہد محمود، مر کزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ، صدر پنجاب محمدیونس ملک و دیگر نے کیا

، سینئر نائب صدورمہرمحمدسلیم، رانا فیاض امین ایڈووکیٹ،صدر نیویارک محمدجمیل گوندل، صد ر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی، صدر کراچی یونس میمن، صدر بلوچستان کامران خان بازئی،صدر چنیوٹ راناشہزاد ٹیپو،صدر شیخوپورہ عمران حیدراورصدرقصورمیاں اویس علی نے مزید کہا ہے کہ اگراپوزیشن کے دباؤپر نیب کو کمزورکیاگیاتوپاکستان میں مافیاممبرز،چوراوربدعنوان مزید نڈراورطاقتورہوسکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -