کشمیری حق خودارادیت کی جنگ بہادری کے ساتھ لڑ رہے ہیں،ضمیر بٹ
لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے پیٹرن چیف ضمیر احمد بٹ، چیئرمین حاجی فدا حسین،صدر گل محمد مرزا، چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو،نائب صدر نعمت اللہ جان، جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی، سینئروائس چیئرمین جاوید آفریدی، میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے کہاہے کہ یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے مظلوم نہتے کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جنگ نہایت بہادری اور جرات کے ساتھ لڑرہے ہیں، عالمی برادری بھارتی مظالم کا سلسلہ رکوانے کیلئے کردار ادا کرے۔