ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر عوا م کی سہولت کیلئے مزید2کاؤنٹر قائم

ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر عوا م کی سہولت کیلئے مزید2کاؤنٹر قائم

  

لاہور (جنرل رپورٹر)وزیر اعظم کے ویژن کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پرایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر2 مزید کاؤنٹر آج سے شہریوں کو خدمات کی فراہمی شروع کر رہے ہیں۔یہاں آنے والے شہریوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

ہے اور ویب پورٹل کے ذریعے ایک دن میں 200افراد کو اپوائنٹمنٹ دی جارہی ہے۔ جوہر ٹاؤن میں 160جبکہ ایونیو ون کے دفتر میں روزانہ 40افراد درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ درخواستوں کی جلد پراسسنگ کے لئے ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں ای خدمت مرکزبھی قائم کر دیا گیا ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے شہریوں کی سہولت کے لئے ارفع کریم ٹاورمیں قائم ای خدمت مرکز کا دورہ کیا اورنقشوں کی منظوری اور دیگر متعلقہ سروسز کی فراہمی آسان بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ایل ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فارقلیط میر اور کنور اعجاز خلیق رزاقی‘چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی، چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود،ڈائریکٹر کمپیوٹرسروسزعبدا لباسط قمر اورڈائریکٹر ون ونڈو سید یاسرعباس بھی موجود تھے۔اس موقع پر ای خدمت مرکز کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وسیم بھٹی اور جوائنٹ ڈائریکٹر رانا عابد محمونے انہیں بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل نے ایل ڈی اے افسران کوہدایت کی کہ وزیراعظم کے پیکیج پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کے سسٹم کو اپ ڈیٹ اور عملے کو ٹریننگ دی جائے۔رہائشی،کمرشل،صنعتی،وئیر ہاؤس کے نقشہ جات کی30دن میں منظوری دینے کے لئے خدمت مرکز اور ایل ڈی اے میں کوآرڈی نیشن بہتر کی جائے۔ عمارت کے تکمیلی سرٹیفیکیٹ کا اجراصرف 30د ن میں کیا جائے اورٹائم لائنز کی سختی سے پابندی کرنے کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے ای خدمت مرکز کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور وہاں مہیا کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -