ورچوئل سکول بیکن ہاؤس کی سکول آفٹومارو کانفرنس
لاہور(پ ر) دی ورچوئل بیکن ہاؤس کی سکول آف ٹومارو کانفرنس کے پہلے دن تعلیمی ماہرین کارلا رینالڈی،پروفیسر ڈاکٹر جیرگراس نے خصوصی شرکت کی،کانفرنس کے شرکاء نے ڈائریکٹر جنرل آف ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر ٹرڈروس ایدھانم کی طرف سے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف پر خصوصی بات کی گئی،دوسرے روز سکول فیچرنگ کے حوالے سے ڈیجیٹل ڈیوائڈ کے موضوع پروزیر تعلیم سندھ سعید غنی،سی اے آئی ای کے سابق چیف ایگزیکٹو مائیکل و سولیون اور بیکن ہاؤس کی بانی چیئرپرسن مسزنسرین ایم قصوری نے خصوصی گفتگو کی،مسز قصوری نے بلینڈڈ لرننگ کو مستقبل کی تعلیم کا اہم جزو قرار دیا۔