جاوید ہاشمی کے بیان، شہداء کشمیر سمیت مختلف قراردادیں اسمبلی میں جمع

جاوید ہاشمی کے بیان، شہداء کشمیر سمیت مختلف قراردادیں اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) بلدیہ عظمیٰ لاہور کے چیف کارپوریشن آفس میں مشکوک ترقی کے خلاف مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی رابعہ فاروقی نے تحریک التواء اسمبلی میں جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ برانچ نے بھی منافقانہ پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔آڈٹ برانچ کی جانب سے پرائیویٹ سیکرٹری شہزاد رسول کو گریڈ 17 میں ترقی کے ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کئے گئے۔رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس ملک دشمنی کے مترادف اورپاکستانی اداروں کے کردار کی اہمیت کے منافی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گذشتہ حکومت کا منصوبہ بند کرنے کے حوالے سے تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گذشتہ حکومت کا ایک اور منصوبہ بند کردیا گیا ہیے۔رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -